اسکولوں کی سرمائی تعطیلات میں 19 جنوری تک توسیع
جموں، 18 جنوری (ہ س)۔ ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن جموں نے ایک بار پھر سمر زون کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں مزید ایک دن کی توسیع کر دی ہے۔ متعلقہ حکام نے بتایا کہ شدید سرد موسم کے پیش نظر موسم سرما کی تعطیلات میں مزید 19 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے۔
جموں ڈویژن کے سمر زون اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں مسلسل یہ پانچویں توسیع ہے۔ جوائنٹ ڈائریکٹر کے عہدے کے ایک افسر نے موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کے حکم کی صداقت کی تصدیق کی۔ یہ مسلسل پانچویں مرتبہ ہے کہ سمر زون کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کی گئی ہے۔
بتا دیں کہ جموں و کشمیر میں خشک اور سرد موسم جاری ہے جس وجہ سے جموں کے میدانی علاقوں میں گھنی دھند نے عام زندگی کو متاثر کر دیا ہے۔ اس لئے بار بار سرمائی تعطیلات میں توسیع کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
