نئی دہلی، 16 دسمبر (ہ س)۔ باگیشور دھام کے نام سے سنت اور کتھاواچک دھیریندر شاستری کی’شری رام ہنومان سمواد‘ (کتھا) کے پیش نظر آج (ہفتہ) سے مشرقی دہلی کے کڑکڑڈوما علاقے میں ٹریفک متاثر رہے گی۔ پولیس حکام نے یہ جانکاری دی۔
ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق سی بی ڈی گراونڈ میں باگیشور دھام کی کتھا کے پروگرام کے پیش نظر ہفتہ، اتوار اور پیر کوکڑکڑڈوما ریڈ لائٹ سے مہاراجہ سورجمل روڈ ، وویک وہار پر ستیم چوک تک ٹریفک کی نقل و حرکت پر پابندی رہے گی۔ گاڑی چلانے والوں کو کڑکڑڈوما ریڈ لائٹ سے والمیکی مارگ (روڈ نمبر 72) سے والمیکی مارگ-گردوارہ روڈ چوراہے تک اور پھر گرودوارہ روڈ سے مہاراجہ سورجمل روڈ، وویک وہار پر ستیم چوک تک متبادل راستے اختیار کرنے کی صلاح دی گئی ہے ۔
دہلی پولیس کے مطابق، بین الاقوامی سدھاشرم شکتی کیندر کی کلش یاترا آج صبح 9 بجے سورجمل وہار کے شری رام مندر سے شروع ہوئی ہے۔ یہ دوپہر 12 بجے سی بی ڈی گراونڈ پر ختم ہوگی۔ دوپہر 12 بجے تک کلش یاترا کے راستے پر کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
