شوپیان میں ٹی آر ایف دہشت مارا گیا، اسلحہ برآمد
سرینگر، 9 نومبر (ہ س)۔ جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے کتھوہلان علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک مقامی دہشت گرد مارا گیا ہے۔ اس سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ سائٹ ’ایکس‘ پر کشمیر زون پولیس نے لکھا ’’ایک دہشت گرد جو ممنوعہ دہشت گرد تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ تھا کو ہلاک کر دیا گیا۔ اسلحہ اور گولہ بارود سمیت مجرمانہ مواد بھی اسکی تحویل سے برآمد کیا گیا ہے‘‘۔ مارے گئے دہشت گرد کی شناخت میسر احمد ڈار کے طور پر کی گئی ہے جو حال ہی میں بھرتی کیا گیا دہشت گرد تھا۔ اس کا تعلق شوپیاں کے ویشرو سے تھا۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
