جامتاڑا، 18 نومبر (ہ س)۔
نارائن پور-گریڈیہ مین روڈ پر نارائن پور تھانہ علاقہ کے دکشندیہ گاو¿ں کے قریب ہفتہ کو چھٹھ کی اشیا خریدنے جا رہی ایک خاتون کی سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔
بتایا جاتا ہے کہ جامتاڑہ ضلع کے دکشندیہ کی رہنے والی شیوسی دیوی (45) اپنے داماد کے ساتھ چھٹھ کی اشیاء خریدنے کے لیے موٹر سائیکل پر مرلیپہاڑی موڈ جا رہی تھی۔ اسی دوران دکشندیہ گاو¿ں کے قریب گریڈیہ سے آرہے ایک تیز رفتار ٹرک نے بائک کو پیچھے سے زور سے ٹکر مار دی جس کی وجہ سے بائک سوار خاتون سڑک پر گر کر ہلاک ہوگئی۔
واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد مشتعل دیہاتیوں نے خاتون کی لاش رکھ کر نارائن پور-گریڈیہ مین روڈ کو بلاک کر دیا۔ جامتاڑا کے ایم ایل اے ڈاکٹر عرفان انصاری، نارائن پور کے بی ڈی او مرلی یادو، تھانہ انچارج دلیپ کمار پولس ٹیم کے ساتھ پہنچے۔ بی ڈی او نے گاﺅں والوں کو سرکاری انتظامات کے مطابق سہولیات اور معاوضہ فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے جام ختم کرایا۔
ہندوستھان سماچار
