پٹنہ، 16 اکتوبر(ہ س)۔
بہارمیں موسم نے ایک بار پھر کروٹ لی ہے ۔ مانسون کے جانے کے بعد سردی دستک دینے کو تیار ہے۔ پٹنہ میں کچھ مقامات پر مطلع ابر آلود رہے گا اور محکمہ موسمیات نے کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ بدلتے موسم کے درمیان پٹنہ کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سے 36 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا قیاس لگایا جا رہا ہے ۔ اس کے ساتھ آج 05 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں ۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے بتایا جا رہا ہے کہ مشرقی بہار اور جنوبی بنگلہ دیش تک مانسون ٹرف لائن کے اثر کی وجہ سے آج پٹنہ سمیت ریاست کے 33 شہروں میں اس کا اثر نظر آئے گا ۔ جس کے باعث ان شہروں میں بوندا باندی اور دھند چھائی رہے گی۔ بعض مقامات پر ہلکے بادل چھائے رہنے کی توقع ہے۔
پٹنہ محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مانسون فاربس گنج اور مالدہ سے روانہ ہو رہا ہے۔ اس کی وجہ سے ریاست میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں تبدیلی آئی ہے۔ مغربی ہواؤں کے ساتھ سردی بھی دستک دینے کو تیار ہے۔ ہوا میں نمی کی وجہ سے لوگ صبح کے وقت ہلکی سردی محسوس کریں گے۔
بہار میں گیا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست کا کم سے کم درجہ حرارت 21.3 ڈگری سیلسیس تھا۔ ریاست کا سب سے زیادہ درجہ حرارت سیتامڑھی کے پپری میں 36.9 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ وہیں پٹنہ کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.5 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ہے ۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
/عطاءاللہ
