فیروز آباد، یکم دسمبر (ہ س) اتر پردیش کے فیروز آباد ضلع کا نام تبدیل کرنے کی کوشش تیز ہوگئی ہے۔ ضلع پنچایت کے بعد فیروز آباد کا نام بدل کر چندر نگر کرنے کی تجویز میونسپل کارپوریشن ایگزیکٹو میٹنگ میں پاس کی گئی۔ اس تجویز کو 1 میں سے 11 ارکان کی حمایت حاصل ہوئی ۔ میونسپل کارپوریشن نے نام کی تبدیل کر نے کی تجویز ریاستی حکومت کو بھیج دی گئی ہے۔
میونسپل کارپوریشن بورڈ کی میٹنگ جیورام ہال میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں اہم بات یہ تھی کہ دو سال قبل ضلع پنچایت میں فیروز آباد کا نام چندر نگر رکھنے کے بعد اب میونسپل کارپوریشن میں بھی فیروز آباد کا نام بدل کر چندر نگر کرنے کو گرین سگنل دے دیا ہے۔ 12 ایگزیکٹو ممبران میں سے ایس پی کونسلر ریحان نے نام کی تبدیلی کی مخالفت کی۔
مورخین کے مطابق 1566 عیسوی میں فیروز آباد میں بادشاہ چندرسین کی سلطنت تھی اور اس جگہ کا نام چندر نگر ہے۔ مغل دور حکومت سے پہلے بادشاہ چندرسن فیروز آباد میں اپنے محل میں بیٹھ کر لوگوں کے مسائل سنتا اور ان کا حل نکالتا تھا۔
بی جے پی کے سابق میٹروپولیٹن صدر کنہیا لال گپتا نے بتایا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ پہلے ہی فیروز آباد کے قدیم نام کو چندر نگر کے طور پر استعمال کرتا رہا ہے۔ قدیم زمانے میں یہاں جین بادشاہ چندرسین کا ایک شہر تھا جس کا نام چندر واڑ تھا۔ بعد میں مسلمان حکمرانوں نے چندر واڑ پر حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا۔ چندر واڑ شہر کی باقیات آج بھی جمنا کے کنارے موجود ہیں۔ 1566 میں اکبر نے کمانڈر فیروز شاہ کو بھیجا جس کے نام پر اس شہر کا نام فیروز آباد رکھا گیا۔
ہندوستھان سماچار//سلام
