وزیر اعظم مودی آج راجستھان کے بھرت پور اور ناگور میں
نئی دہلی، 18 نومبر (ہ س)۔ راجستھان اسمبلی انتخابات کی تشہیر میں مصروف بی جے پی کی آج (ہفتہ) ریاست میں بڑی ریلیاں ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج بھرت پور اور ناگور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم کے اس پروگرام کی معلومات بی جے پی کے آفیشل ایکس ہینڈل پر شیئر کی گئی ہے۔
بی جے پی کے ایکس ہینڈل میں شیئر کی گئی معلومات کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی آج سب سے پہلے بھرت پور پہنچ رہے ہیں۔ وہ صبح 11:45 بجے ایم ایس کے کالج گراونڈ میں وجے سنکلپ سبھا سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم ناگور کے کھرنال میں ہوں گے۔ وزیر اعظم مودی سہ پہر 3:15 بجے کھرنال میں ویر تیجاجی مندر میں درشن کر کے پوجا کریں گے۔ آخر میں، وزیر اعظم مودی شام 4:15 بجے ناگور کے ڈسٹرکٹ اسپورٹس گراونڈ میں وجے سنکلپ سبھا کو خطاب کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
