چنڈی گڑھ، 5 نومبر (ہ س)۔ پنجاب کے شہر موگا میں اتوار کی صبح سڑک حادثے میں دولہا سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ لدھیانہ-فیروز پور مرکزی سڑک پر اجیتوال گاوں کے قریب صبح تقریباً 5.30 بجے پیش آیا۔
موگا پولیس کا کہنا ہے کہ ڈولی لے جانے والی کار ایک کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ مرنے والوں میں دولہا بھی شامل ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے تین دیگر افراد زیر علاج ہیں۔ یہ گاڑی ابوہر سے آرہی تھی۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کی شناخت کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ہندوستھان سماچار//سلام
