
منی پور میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
امپھال (آسام)، 24 نومبر (ہ س)۔ منی پور میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ منی پور پولیس نے آج کہا کہ سیکورٹی فورسز نے امپھال ویسٹ، کاکچنگ، بشنو پور، تھوبل اور کانگ پوکپی اضلاع کے سرحدی اور حساس علاقوں میں تلاشی مہم چلائی۔ جس میں لمبونگ پہاڑ، ہاروتیل، کانگ پوکپی ضلع میں چار بنکر تباہ کر دئے گئے۔
آپریشن کے دوران برآمد بشنوپور ضلع کے ہااوٹک پھلینگاؤں کے قریب ایک آرم (میگزین -01 کے ساتھ)، ایک دیسی ساختہ 9 ایم ایم پستول اور 27 دھماکہ خیز مواد، ایچ ای ہینڈ گرنیڈ -10 اور سافٹ جیلیٹن کی چھڑیں -17) برآمد کی گئی تھیں۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
