احمد آباد، 19 نومبر (ہ س)۔ کینیڈا میں بیٹھے خالصتان تحریک کے خود ساختہ رہنما گروپتونت سنگھ پنو اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہا ہے ۔ اس نے ایک بار پھر دھمکی آمیز ویڈیو جاری کیا ہے۔ اس میں پنوں نے احمد آباد میں آج (اتوار) ہونے والے ورلڈ کپ فائنل میچ کو روکنے کی کھلی دھمکی دی ہے۔
یہ وہی پنو ہے جس کی دھمکیوں کو حکومت کبھی سنجیدگی سے نہیں لیتی۔ نہ ہی معاشرہ اس پر بھروسہ کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے وزیراعظم اور آسٹریلیا کے وزیراعظم میچ دیکھنے آسکتے ہیں۔ اس لیے سیکورٹی اداروں کو یقینی طور پر چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ پنجاب سے لے کر ہندوستان اور دنیا تک سکھ مذہب کے زیادہ تر پیروکار پنوں کو سکھ نہیں مانتے۔ یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ جو پگڑی نہیں باندھتا وہ سچا سکھ نہیں ہو سکتا۔
قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ-2023 کا فائنل میچ آج یہاں نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔ اسٹیڈیم کے اندر اور باہر سیکورٹی کے بے مثال انتظامات کیے گئے ہیں۔ پنو خود کو سکھ فار جسٹس کا سربراہ کہتے ہیں۔ یہ تنظیم کالعدم ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پنوں نے ویڈیو جاری کرکے دھمکی دی ہو۔ ستمبر میں ہندوستان-پاکستان آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے میچ سے قبل دھمکیاں دینے پر پنو کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
ہندوستھان سماچار//سلام
