• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > National > جے شری رام کا نعرہ نہیں لگانے پر مسلم نوجوانوں کو سر قلم کرنے کی دھمکی
National

جے شری رام کا نعرہ نہیں لگانے پر مسلم نوجوانوں کو سر قلم کرنے کی دھمکی

CliQ INDIA
Last updated: December 12, 2023 8:30 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

جے شری رام کا نعرہ نہیں لگانے پر مسلم نوجوانوں کو سر قلم کرنے کی دھمکی

گیا، 12 دسمبر(ہ س)۔ بہار کے گیا ضلع کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں اکثریتی فرقے کا ایک لڑکا اقلیتی طبقہ کے لوگوں سے زبردستی مذہبی نعرہ لگانے کے لیے دھمکی دیتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ اس دوران لڑکے کے ساتھ شامل دوسرے نوجوان اس واقعے کا ویڈیو بناتے ہیں۔ اس ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ وہ لڑکا کچھ بولتے ہوئے دور سے آ رہا ہے۔ اس کے پیچھے اس کے ساتھی ویڈیو بناتے ہوئے ساتھ چل رہے ہیں حالانکہ ویڈیو بنانے والے نے اپنا چہرہ ظاہر نہیں کیا ہے۔

ویڈیو منظر عام پر آنے پر پولیس نے فوری طور پر کارروائی کی ہے۔ ساتھ ہی اس معاملے کے حوالہ سے مفصل تھانہ میں ایف آئی آر بھی درج ہوئی ہے۔ سٹی ایس پی ہمانشو نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ایک ویڈیو انسٹا گرام پر اپ لوڈ کی گئی تھی جو فرقہ وارانہ ماحول پیدا کرنے والی تھی۔ پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے انسٹا گرام پروفائل کو چیک کیا اور ویڈیو بنانے والوں کو حراست میں لیا ہے۔

دراصل گیا کے مانپور مفصل تھانہ حلقہ میں واقع پٹرول پمپ کے نزد گمٹی کے پاس کچھ لوگ کھڑے تھے۔ ویڈیو کو دیکھنے سے لگتا ہے کہ وہ وہاں پر کچھ خریداری کے لئے رکے ہوئے تھے۔ داڑھی رکھے ہوئے ایک شخص کے پاس ایک لڑکا پہنچتا ہےاور اُس سے جے شری رام کا نعرہ لگانے کو کہتا ہے۔ ایسا نہیں کرنے پر وہ بد سلوکی اور نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے لگا۔ جب اس شخص نے نعرہ لگانے سے منع کردیا تو وہ لڑکے کو یہ کہتے ہوئے سنا جاتا ہے کہ اگر ہندوستان میں رہنا ہے تو جے شری رام کہنا ہوگا۔ اگر وہ ایسا نہیں کہے گا تو اس کی گردن اتار دی جائے گی۔

مسلسل وہ اُن لوگوں کے ساتھ بد کلامی کرتا رہا، تب ہی ایک اور شخص اس لڑکے کو خاموش رہنے کو کہتا ہے تو اس لڑکے کا جواب ہوتا ہے کیا وہ اسے پہچانتا ہے؟ گیا کا وہ باس ہے جبکہ اس لڑکے کے ساتھ اور کچھ نوجوان ہوتے ہیں جو اس کی ویڈیو بناتے رہتے ہیں۔ اشتعال انگیز ویڈیو بنانے والے نوجوان کے لباس اور حلیہ سے لگتا ہے کہ وہ باضابطہ اس واقعہ کی پوری ویڈیو بنانے کے لیے تیاری سے پہنچا تھا۔ ویڈیو انسٹا گرام پر اپ لوڈ بھی کی گئی ہے لیکن جب ویڈیو پولیس تک پہنچی تو پولیس نے فوری طور پر اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا اور کارروائی کی ہے۔

سٹی ایس پی ہمانشو نے بتایا کہ یہ آپسی بھائی چارے کو بگاڑنے اور ماحول کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔ مفصل تھانہ میں مقدمہ نمبر 1217 درج ہوا ہے جس میں مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔ اس طرح کے معاملے کو انجام دینے والوں کو کسی بھی حال میں بخشا نہیں جائے گا۔

ہندوستھان سماچار/ افضل

/شہزاد

You Might Also Like

چھتیس گڑھ میں گرجے امت شاہ ، بدعنوانوں سے ایک ایک پیسہ وصول کریں گے
ممتا بنرجی نے بنگال انتخابات سے قبل 74 ایم ایل ایز کے ٹکٹ کاٹ دیے
بھارتی بحریہ کے جہاز نے ملائیشیا کی بحریہ کے ساتھ میری ٹائم روایات کا جشن منایا
مغربی بنگال کے کوچ بہار کے رہائشی کو ایک اور این آر سی نوٹس
ایل پی جی کے规وں میں یکم مئی 2026 سے اہم تبدیلیاں، قیمتوں میں اضافہ، بکنگ اور ڈیلیوری میں تبدیلیاں

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا
Next Article جونیئر مینز ہاکی ورلڈ کپ: ہندوستان نے ہالینڈ کو سخت مقابلے میں 3-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?