ایزول ، 17 اکتوبر (ہ س)۔
کانگریس کے قومی رہنما اور رکن پارلیمان راہل گاندھی نے کہا ہے کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی نے منی پور میں دو برادریوں کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کر دیا ہے۔ اس ہم آہنگی کو بحال کرنے کے لیے بی جے پی کو یہاں سے اکھاڑ پھینکنا پڑے گا۔راہل گاندھی میزورم کے اپنے دو روزہ دورے کے آخری دن دہلی واپس آنے سے پہلے جمعہ کو مقامی صحافیوں سے خطاب کر رہے تھے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس کی حکومت چار ریاستوں کے ساتھ ساتھ میزورم میں بھی بننے والی ہے۔ میزورم میں کانگریس کافی مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ریاستوں میں لوگ بی جے پی کی پالیسیوں سے ناراض ہیں۔ کانگریس کو عوام کی بے پناہ حمایت حاصل ہے۔ کچھ سیاسی پارٹیاں کانگریس کو سائیڈ لائن کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ، لیکن اس حوالے سے عوام میں کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد انڈیا ملک کی تمام برادریوں کو جوڑنے کی سیاست کرتا ہے جبکہ بی جے پی اسے توڑنے کی سیاست کر رہی ہے۔ پریس کانفرنس میں راہل گاندھی نے صحافیوں کے کئی سوالوں کے سیدھے جواب دئیے۔
ہندوستھان سماچار
