اندھا دھند فائرنگ سے 4 ہلاک، کئی زخمی، پانچ اضلاع میں شام کا کرفیو
امپھال، 2 جنوری (ہ س)۔ منی پور میں اندھا دھند فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔
منی پور پولیس نے منگل کو بتایا کہ نامعلوم بدمعاشوں نے پیر کو تھوبل ضلع کے لیلونگ گاوں میں اسلحوں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے چار افراد جاں بحق اور کئی افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
اس واردات کے بعد منی پور کی وادی امپھال کے پانچ اضلاع میں شام کا کرفیو دوبارہ نافذ کر دیا گیا ہے۔ منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ نے بھی واقعہ کے بعد تمام وزراء اور پارٹی اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کی۔ سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
