• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > National > اسرائیل۔ حماس جنگ کے دوران بھارت میں ترکیہ کے سفیر سے محمد ادیب کی ملاقات
National

اسرائیل۔ حماس جنگ کے دوران بھارت میں ترکیہ کے سفیر سے محمد ادیب کی ملاقات

CliQ INDIA
Last updated: November 22, 2023 8:00 am
CliQ INDIA
Share
5 Min Read
SHARE

نئی دہلی: 21 نومبر(ہ س)۔ گزشتہ 46 دنوں سے غزہ اور مغربی کنارے میں میں اسرائیل کی وحشیانہ کاروائی اورغزہ میں جاری قتل کو انسانیت کے چہرے پر وہ بدنما داغ قرار دیتے ہوئے آج دہلی میں انڈین مسلمس فار سول رائٹس (آئی ایم سی آر) کے چیئرمیں اور سابق رکن پارلیمنٹ ( راجیہ سبھا ) محمد ادیب نے بھارت میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر فرات سنال سے ترکیہ سفارتخانے میں ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے اس وحشیانہ قدم کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ ملاقات کے دوران محمد ادیب نے رہائشی بستیوں، اسپتالوں، اور پناہ گزیں کیمپوں کو اسرائیلی فوج کی جانب نشانہ بنائے جانے پر عالمی برادری، اقوام متحدہ کی بے بسی اور خاص کر عرب ممالک کی خاموشی پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔

محمد ادیب نے سفیر سے مخاطب ہو کر کہا کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے جس طرح سے فلسطینی عوام خاص کر حماس پر اپنے موقف کو واضح کیا ہے اس کی جتنی ستائش کی جائے وہ کم ہے۔ ملاقات کے دوران ترکیہ کے سفیر نے بتایا کہ ترکیہ فلسطینیوں کو ہر ممکن امداد فراہم کرانے میں مصروف ہے۔ مگر اسرائیل امدادی سامان غزہ تک پہنچنے نہیں دے رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت فلسطینی عوام کو مدد کی سخت ضرورت ہے اور ہمارا ملک اس کوشش میں ہے کہ عالمی دباؤ ڈلوا کر فلسطینی عوام تک جلد از جلد مدد پہونچائی جا سکے۔

دوران گفتگو آئی ایم سی آر کے چیٔرمین نے کہا کہ اس وقت بھارت کا مسلمان ہی نہیں دنیا بھر کے انصاف پسند لوگ غزہ کے حالات پر ترکیہ کی جانب ٹک ٹکی باندھ کر دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج کے اس دور میں جبکہ سارے مسلم ممالک امریکہ کے ڈر، کسی خوف یا کسی اور وجہ سے خاموش ہیں، انہیں فلسطینی مظلوم عوام اور بچوں کی سسکیاں اور چیخ و پکار سنائی نہیں دیتی ہے، ہر دس منٹ پر ایک معصوم بچے کی موت ہوتی ہے، عالمی جنگ کے دوران بھی اس طرح سے اور اتنے بڑے پیمانے پر قتل عام نہیں ہوا تھا۔ دنیا بھر کے انصاف پسند لوگ اور حکومتیں جو انسانیت پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے اس بربریت کے خلاف آواز اٹھائی ہے لیکن عرب اور خلیجی ممالک کی خاموشی نہ صرف حیران کن ہے بلکہ سنگین تشویش پیدا کرتی ہے۔

ملاقات کے دوران محمد ادیب نےترکیہ کے سفیر کو انڈین مسلم فار سول رائٹس کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو ملک میں انسانی حقوق کے مسائل پر کام کر رہی ہے ۔ اس دوران انہوں نے ترکیہ کے سفیر سے گزارش کی ہے کہ دسمبر کے پہلے عشرے میں انڈین مسلم فار سول رائٹس کے زیراہتمام موجودہ دور میں درپیش انسانی المیہ کے تناظر میں ایک اہم سیمینار بعنوان ‘انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کی معنویت’ پر دہلی میں منعقد کیا جا رہاہے، اسمیں شرکت فرمائیں۔ اس میں سیاسی جماعتوں کے سرکردہ لیڈران، مختلف ممالک کے سفراء، ملک میں انسانی حقوق سے جڑے اداروں کے سربراہان، انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت بڑی تعداد میں شرکاء شرکت کریں گے۔

ملاقات کے دوران محمد ادیب نے ترکیہ کے سفیر کو بھی اس پروگرام میں نہ صرف شرکت کی دعوت دی بلکہ بحیثیت مقرر انہیں مدعو کیا۔ جسے ترکیہ کے سفیر نے بخوشی قبول بھی کر لیا۔ ملاقات کے دوران محمد ادیب کے ہمراہ معروف صحافی اور انڈو مڈل ایسٹ کلچرل فورم کے سیکریٹری جنرل انظرالباری رفیقی اور سماجی کارکن طلعت ادیب بھی موجود رہیں۔

ہندوستھان سماچار/ عبدالواحد

You Might Also Like

جے پی نڈا سمیت کئی لیڈروں نے آرٹیکل 370 پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔
کانگڑا لوک سبھا سیٹ پر کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سخت مقابلہ ۔
گورنر کی اپیل پر منی پور میں غیر قانونی ہتھیاروں کی بڑے پیمانے پر حوالگی کی گئی | BulletsIn
بھارت کی شرح نمو سست، مہنگائی کے خطرات میں اضافہ، حکومت نے مہنگے خام تیل کے اثرات کی نشاندہی کی
عام چندہان 2024: وزیر اعظم مودی آج آگرہ میں بڑی جلسہ سے خطاب کریں گے

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article راجستھان اسمبلی انتخابات: بایتو اور بلبھ نگر کی ریلیوں میں راہل گاندھی نے وزیر اعظم اور اڈانی کو نشانہ بنایا
Next Article خام تیل میں کمی و بیشی کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?