• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > National > اتراکھنڈ: ہلدوانی تشدد میں اب تک پانچ افراد کی موت ، کرفیو جاری، انٹرنیٹ معطل
National

اتراکھنڈ: ہلدوانی تشدد میں اب تک پانچ افراد کی موت ، کرفیو جاری، انٹرنیٹ معطل

CliQ INDIA
Last updated: February 10, 2024 12:55 pm
CliQ INDIA
Share
5 Min Read
SHARE

شر پسند عناصر کے خلاف سخت کاررروائی کی جائے گی :دھامی

دہرادون/نینی تال، 9 فروری۔

جمعرات کو نینی تال ضلع کے ہلدوانی میں ہوئے بنبھول پورہ تشدد میں اب تک پانچ لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ تین کی حالت انتہائی نازک ہے۔ دھامی حکومت شرپسندوں سے نمٹنے کے لیے سخت کارروائی کر رہی ہے۔ ریاستی حکومت نے واضح کیا کہ بنبھول پورہ میں تشدد میں ملوث کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا۔ شہر کے فساد زدہ علاقوں میں کرفیو بدستور جاری ہے اور انٹرنیٹ خدمات بھی معطل کر دی گئی ہیں۔

اتراکھنڈ کے پولیس ڈائریکٹر جنرل ابھینو کمار نے ہندوستھان سماچار کو بتایا کہ بنبھول پورہ تشدد میں اب تک پانچ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ تشدد میں زخمی ہونے والے تین افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے دارالحکومت میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر اعلیٰ حکام کے ساتھ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دریں اثنا، ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے پورے ون بھول پورہ علاقے کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ پولیس اصل سازشی کی تلاش کر رہی ہے۔ اس معاملے میں اب تک تین ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر پورے شہر میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔

وزیر اعلیٰ دھامی نے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس میں ہدایات دی ہیں کہ غیر قانونی تعمیرات ہٹانے کے دوران افسران اور ملازمین پر حملہ کرنے اور بدامنی پھیلانے والے شرپسند عناصر کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے اے ڈی جی (لا اینڈ آرڈر) اے پی انشومن کو ہدایت دی ہے کہ وہ امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے متاثرہ علاقے میں کیمپ لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ آتش زنی اور پتھراو¿ میں ملوث ہر شرپسند کی نشاندہی کی جائے اور کارروائی کی جائے۔ اسپیشل پرنسپل سکریٹری/ اے ڈی جی امیت سنہا، سکریٹری آر۔ میناکشی سندرم، شیلیش بگولی، ونے شنکر پانڈے، ایڈیشنل سکریٹری جے سی کندپال نمایاں طور پر موجود تھے۔

نینی تال بیورو کے مطابق ضلع مجسٹریٹ وندنا سنگھ نے آج صبح صحافیوں کو بتایا کہ پولیس اسٹیشن میں بلا اشتعال کارروائی کرتے ہوئے اہلکاروں کو زندہ جلانے کی کوشش کی گئی۔ فی الحال ہلدوانی میں حالات قابو میں ہیں۔ ڈی ایم وندنا نے کہا کہ شہر میں 1100 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ متاثرہ علاقے میں اگلے احکامات تک کرفیو جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ایک طرح سے امن و امان کو چیلنج کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔ ڈھائی گھنٹے میں صورتحال پر قابو پالیا گیا۔ اس معاملے میں چار بدمعاش پولیس کی حراست میں ہیں۔

ڈی ایم نے بتایا کہ تجاوزات ہٹانے کی کارروائی کے دوران کئی دکانوں کو بھی ہٹا دیا گیا۔ انتظامیہ کی کارروائی سے نہ کسی کا گھر تباہ ہوا اور نہ ہی کوئی بے گھر ہوا۔ ڈی ایم نے واضح کیا کہ وہاں کوئی مذہبی مقام نہیں ہے۔ نزول اراضی پر تجاوزات تھی۔ ہجوم انتظامی مشینری پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا اور ان پر یہ حملہ منصوبہ بند تھا۔

انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران آدھے گھنٹے کے اندر میونسپل کارپوریشن کی ٹیم پر پتھراو¿ کیا گیا۔ جب وہ پرسکون ہوئے تو ایک اور ہجوم نے ان پر پٹرول بموں سے حملہ کیا۔ اس کے بعد ہجوم نے پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا اور گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔ اپنے دفاع میں فائر کھولنے کے احکامات دیے گئے۔ جب بھیڑ کو یہاں سے ہٹایا گیا تو فسادی گاندھی نگر پہنچ گئے۔ وہاں تمام مذاہب کے لوگ رہتے ہیں۔ صورتحال کو سنبھالنے کے لیے پی اے سی اور اضافی پولیس فورس طلب کی گئی۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی پرہلاد نارائن مینا نے کہا کہ 15-20 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔ ان سے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔ اگلے تین گھنٹوں میں کارروائی شروع ہو جائے گی۔

 

You Might Also Like

اے بی وی پی کا 69 واں قومی کنونشن 7 سے 10 دسمبر تک دہلی میں منعقد ہوگا
جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر رامبن قصبہ میں فلائی اور پر گاڑیوں کی آمدرفت شروع
ایل پی جی کے规وں میں یکم مئی 2026 سے اہم تبدیلیاں، قیمتوں میں اضافہ، بکنگ اور ڈیلیوری میں تبدیلیاں
آئی ٹی سی اور گڈفری فلپس کے شیئرز میں 17 فیصد سگریٹ کی قیمت میں اضافے کی منافع کی امیدوں پر اضافہ
این سی ای آر ٹی نے عدلیہ کے باب پر سپریم کورٹ کی پابندی کے بعد آٹھویں جماعت کی سماجی سائنس کی کتاب کو فوری واپس منگوانے کا حکم دیا۔

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article وزارت کھیل نے 3 جوڈوکا، نشانہ باز ایلاوینل کی غیر ملکی مقابلوں میں شرکت کی تجاویز کو منظوری دی
Next Article اتار چڑھاؤ کے درمیان، سینسیکس 0.23 فیصد اور نفٹی 0.30 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوا
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?