امپھال، 27 اپریل منی پور کے ناران سینا علاقے میں آدھی رات سے 2:15 کے درمیان کوکی انتہا پسندوں کے حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے دو سپاہی شہید ہوگئے۔ 128ویں بٹالین کے یہ دونوں فوجی ریاست کے بشنو پور ضلع کے نارن سینا علاقے میں تعینات تھے۔ منی پور پولیس نے یہ اطلاع دی۔
منی پور پولیس کے ایکس ہینڈل کے مطابق سیکورٹی فورسز نے پہاڑی اور وادی کے اضلاع کے سرحدی اور حساس علاقوں میں تلاشی مہم شروع کی ہے۔ این ایچ- 2 پر ضروری اشیاء لے جانے والی 348 گاڑیوں کی آمد و رفت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ تمام حساس مقامات پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پہاڑی اور وادی دونوں اضلاع میں کل 127 ناکے اور چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔ پولیس نے ریاست کے مختلف اضلاع میں 139 افراد کو حراست میں لیا ہے۔
