– پیوش آنند کو این ڈی آر ایف کا ڈائریکٹر جنرل اور راجیو کمار شرما کو بی پی آر ڈی کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا
نئی دہلی ۔
مہاراشٹر کیڈر کے افسر سدانند وسنت داتے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے نئے سربراہ ہوں گے۔ پیوش آنند کو نیشنل ڈیزاسٹر فورس (این ڈی آر ایف) کا ڈائریکٹر جنرل اور راجیو کمار شرما کو بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (بی پی آر ڈی) کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔
سدانند وسنت داتے اور راجیو کمار شرما انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے 1990 بیچ سے ہیں جبکہ آنند کا تعلق 1991 بیچ سے ہے۔ تینوں افسران تینوں موجودہ سربراہوں کی ریٹائرمنٹ کے بعد 31 مارچ کو چارج سنبھالیں گے۔
بدھ کو وزارت اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق، کابینہ کی تقرری کمیٹی نے منگل کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)، نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (بی پی آر ڈی) کے لیے نئی سربراہان کی تقرری کومنظوری دی۔
