وزیر اعظم آج مدھیہ پردیش کے سیدھی میں جلسہ عام سے کریں گے خطاب
بھوپال، 7 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج (منگل) مدھیہ پردیش کے انتخابی دورے پر رہیں گے۔ وہ یہاں سیدھی ضلع میں منعقدہ انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
بی جے پی کے ریاستی میڈیا انچارج آشیش اگروال نے بتایا کہ طے شدہ پروگرام کے مطابق وزیر اعظم مودی دوپہر 1.30 بجے سیدھی پہنچیں گے اور پارٹی امیدواروں کی حمایت میں یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
