وزیر اعظم مودی کا آج بہار اور مغربی بنگال میں چار مقامات پر جلسہ عام
نئی دہلی، 16 اپریل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور وزیر اعظم نریندر مودی ملک میں آئندہ لوک سبھا انتخابات میں 400 پار کے اپنے ہدف کے ساتھ آج بہار اور مغربی بنگال کے دورے پر رہیں گے۔ بی جے پی نے آج اپنے ایکس ہینڈل پر وزیر اعظم نریندر مودی کے انتخابی دورے کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔
بی جے پی کے ایکس ہینڈل کے مطابق وزیر اعظم مودی سب سے پہلے آج بہار کے گیا میں بی جے پی کے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ یہ جلسہ صبح 10 بجے ہوگا۔ اس کے بعد وزیر اعظم 12:30 بجے بہار کے پورنیا میں پارٹی کے جلسہ عام میں عوام سے آشیرواد مانگیں گے۔
بی جے پی کے مطابق پارٹی کے اعلیٰ رہنما مودی بہار میں انتخابی مہم چلانے کے بعد مغربی بنگال پہنچیں گے۔ وہ سب سے پہلے دوپہر 2:30 بجے بالورگھاٹ میں بی جے پی کے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد 4.15 بجے رائے گنج پہنچیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی رائے گنج میں منعقدہ جلسہ عام میں بی جے پی کی جیت کے لیے عوام سے آشیرواد مانگیں گے۔
