وزیر اعظم مودی کا آج اتراکھنڈ اور راجستھان میں جلسہ عام
نئی دہلی، 2 اپریل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اعلیٰ رہنما اور وزیر اعظم نریندر مودی آج (منگل) اتراکھنڈ اور راجستھان میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔
بی جے پی نے یہ معلومات ایکس ہینڈل پر شیئر کی ہے۔ وزیر اعظم مودی دوپہر 12 بجے اتراکھنڈ کے رودر پور میں اور سہ پہر 3:30 بجے راجستھان کے کوٹ پوتلی میں پارٹی کے جلسوں سے خطاب کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ پہلے مرحلے میں اتراکھنڈ کی کل پانچ لوک سبھا سیٹوں کے لیے 19 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔
