شملہ، ہماچل پردیش کا سیاسی منظرنامہ تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔ آج (بدھ) کی صبح بی جے پی لیجسلیچر پارٹی نے گورنر سے ملاقات کی۔ اسی دوران سابق وزیر اعلی ویربھدر سنگھ کے بیٹے وکرمادتیہ سنگھ نے کانگریس حکومت سے علیحدگی اختیار کر لی۔ انہوں نے وزیر تعمیرات عامہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کی کئی باتوں کو نہیں سنا گیا۔ وہ اس معاملے سے ہائی کمان کو مسلسل آگاہ کرتے رہے ہیں۔ اس موقع پر وہ اپنے آنجہانی والد ویربھدر سنگھ کو یاد کرتے ہوئے جذباتی بھی ہوگئے۔ وکرمادتیہ نے کہا کہ انہیں وزارتی عہدہ کا کوئی لالچ نہیں ہے۔ وہ پارٹی کے ساتھ ہیں۔
اس دوران اسمبلی اسپیکر نے بھی گورنر سے ملاقات کی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ گورنر نے انہیں بلایا ہے۔ ہماچل اسمبلی کی کارروائی صبح 11 بجے شروع ہوئی ہے۔
