نئی دہلی ، 05 نومبر ۔
اسرائیل اور حماس کے تنازعہ کے درمیان وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے اتوار کو اپنے ایرانی ہم منصب امیر عبداللہیان کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی۔ دونوں رہنماوں نے مغربی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈاکٹر جے شنکر نے ایکس پر ہونے والی بات چیت کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے لکھا کہ انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ سے مغربی ایشیا کی سنگین صورتحال اور عالمی برادری کے تحفظات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کشیدگی کو روکنے اور انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ مستقبل میں ان حالات کے حوالے سے رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔
قابل ذکر ہے کہ حماس کے دہشت گردانہ حملے کے بعد اسرائیل غزہ کی پٹی پر حملے کر رہا ہے۔ جس کی وجہ سے وہاں انسانی بحران پیدا ہو گیا ہے۔ امریکہ نے اسرائیل سے جنگ بندی کی اپیل کی تھی جسے اسرائیل نے یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا تھا کہ جب تک حماس ہمارے تمام یرغمالیوں کو رہا نہیں کرتی اس وقت تک عارضی جنگ بندی نہیں ہو سکتی۔
