۔تلنگانہ طالب علم کی لاش ہاسٹل سے برآمد
کولکاتا، 18 اکتوبر۔ کھڑگپور آئی آئی ٹی کے چوتھے سال کے ایک اور طالب علم کی مشتبہ حالات میں موت ہو گئی ہے۔ بدھ کی صبح اس کی تصدیق کرتے ہوئے ادارے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ تعلیمی ادارے کے ہاسٹل سے الیکٹریکل انجینئرنگ کے طالب علم کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ 21 سالہ طالب علم کا نام کرن چندر ہے۔ وہ تلنگانہ کا رہنے والا تھا۔ اس کی موت کیسے ہوئی، یہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ اس واقعہ سے آئی آئی ٹی کیمپس میں سنسنی پھیل گئی ہے۔
حال ہی میں آسام کے ایک طالب علم کی اسی طرح کے مشتبہ حالات میں موت کے بعد ہائی کورٹ نے سی بی آئی جانچ کا حکم دیا تھا۔
