• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > National > ہماچل پردیش کی اونچی چوٹیوں میں برفباری سردی کا آغاز، پانچ شہروں میں پارہ معمول سے کم
National

ہماچل پردیش کی اونچی چوٹیوں میں برفباری سردی کا آغاز، پانچ شہروں میں پارہ معمول سے کم

CliQ INDIA
Last updated: October 16, 2023 10:14 pm
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

شملہ، 16 اکتوبر (ہ س)۔ مانسون کے جانے کے باوجود ہماچل میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ پیر کی صبح سے ریاست کے میدانی اور وسطی علاقوں میں بارش ہو رہی ہے۔ ریاست کے بلند پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری ہورہی ہے جس کے باعث پہاڑی علاقوں میں سردی شروع ہو گئی ہے۔ لاہول اسپتی، کنور، کلو اور چمبہ اضلاع کی اونچی چوٹیوں پر برف باری ہو رہی ہے۔

شملہ ضلع کے نرکنڈہ کے قریب ہاٹو چوٹی، منڈی ضلع میں شکاری دیوی اور سرمور ضلع کے چوڑھار میں موسم کی پہلی برف باری ہوئی ہے۔ 13 ہزار فٹ بلند روہتانگ پاس میں بھی تازہ برف باری ہوئی ہے۔ دارچہ اور سرچو میں برف باری کی وجہ سے منالی-لیہہ سڑک متاثر ہوئی ہے۔ راجدھانی شملہ سمیت ریاست کے میدانی اور وسطی علاقوں میں آج صبح سے ہی موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ طوفان کے باعث بعض مقامات پر بجلی بھی بند ہوگئی۔ بے موسمی بارش کے باعث محنت کش افراد اورا سکول کے بچوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ موسم کی اس تبدیلی کی وجہ سے درجہ حرارت گر گیا ہے اور پوری ریاست میں سردی نے دستک دے دی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لوگوں نے گرم کپڑے نکال لیے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پانچ شہروں کلپا، ناہن، کیلونگ، پالم پور اور ڈلہوزی میں پارہ معمول سے کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کیلونگ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.4 ڈگری سیلسیس، کوکمسیری میں 2.1 ڈگری سیلسیس، ریکانگ پیو میں 6.8 ڈگری سیلسیس، کفری میں 8.8 ڈگری سیلسیس، سیوباگ میں 8.5 ڈگری سیلسیس، شملہمیں11 ڈگری سیلسیس، سندرنگر میں 13ڈگری سیلسیس، بھونتر میں 10.1 ڈگری سیلسیس، کلپا میں3ڈگری، دھرمشالہ میں 15.2 ڈگری سیلسیس، اونا میں 15.6 ڈگری سیلسیس، ناہن میں 16.1 ڈگری سیلسیس، پالم پور میں 12.5 ڈگری سیلسیس، سولن میں 11.7 ڈگری سیلسیس، منالی میں 6.1 ڈگری سیلسیس، کانگڑا منڈی میں 15.4 ڈگری سیلسیس،منڈی میں 13 ڈگری سیلسیس، بلاس پور میں 17 ڈگری سیلسیس، چمبہ میں 13.9 ڈگری سیلسیس، ڈلہوزی میں 7.9 ڈگری سیلسیس، جبڑ ہٹی میں 11.5 ڈگری سیلسیس،نارکنڈہ میں 7.6 ڈگری سیلسیس،دھولا کنواں میں 16.9ڈگری سیلسیس، برٹھی میں 15.4ڈگری، سمدھو میں 4.2 ڈگری سیلسیس، مشوبرہ میں 10.8 ڈگری سیلسیس، پاونٹا صاحب میں 22 ڈگری سیلسیس، سراہن میں 8.5 ڈگری سیلسیس اور دیہرہ گوپی پور میں 14 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

محکمہ نے آج ریاست میں شدید بارش اور برف باری کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ نے ریاست کے اونچائی والے علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں 18 اکتوبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

راجستھان اسمبلی انتخابات: دھول پور کے باری میں فائرنگ، سیکر کے فتح پور میں پتھراؤ، کانسٹیبل سمیت تین زخمی
راگھو چڈھا کی اے اے پی قیادت پر شدید تنقید، الزامات کو مسترد کیا اور پارٹی میں بڑھتے اختلافات کا اشارہ دیا
انڈیگو کا ہندوستانی ایئر لائنز میں سب سے کم پائلٹ-طیارہ تناسب انڈیگو ہندوستانی ایئر لائنز میں سب سے کم پائلٹ-طیارہ تناسب کے ساتھ کام کر رہا ہے۔
نائب صدر جمہوریہ دھنکھڑ آج مسوری میں، لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن کا دورہ کریں گے
حکومت انڈین ریلوے فنانس کارپوریشن میں 4 فیصد تک حصہ داری 104 روپے کی فلور پرائس پر OFS کے ذریعے فروخت کرے گی

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article کانگریس نے مدھیہ پردیش کے مستقبل بنانے والوں کی فہرست جاری کی ہے، امیدواروں کی نہیں: کمل ناتھ
Next Article دھرم شالہ میں شدید بارش کے باعث جنوبی افریقہ اور نیدرلینڈ کا میچ مشکل، ایچ پی سی اے کی نیند ہوئی حرام
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?