کچھ کا ڈھورڈو دنیا کا بہترین سیاحتی گاؤں بن گیا، وزیراعظم نے تعریف کی
نئی دہلی، 20 اکتوبر (ہ س)۔ اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم (یو این ڈبلیو ٹی او) نے گجرات کے کچھ ضلع میں واقع ڈھورڈو گاؤں کو 54 بہترین سیاحتی گاؤں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ وزیر اعظم نے اس کامیابی کے لئے ڈھورڈو گاؤں کی تعریف کی ہے۔ ڈھورڈو کے روشن مستقبل کی خواہش کرتے ہوئے مودی نے 2009 اور 2015 میں اپنے گاؤں کے دورے کی کچھ تصاویر بھی جاری کیں۔
وزیر اعظم مودی نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا: کچھ میں ڈھورڈو کو اس کے بھرپور ثقافتی ورثے اور قدرتی خوبصورتی کے لئے منایا جاتا دیکھ کر بے حد پرجوش ہوں۔ یہ اعزاز نہ صرف ہندوستانی سیاحت کی صلاحیت کی عکاسی کرتا ہے بلکہ خاص طور پر کچھ کے لوگوں کی لگن کی بھی نمائندگی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈھورڈو چمکتا رہے اور دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرے۔
وزیراعظم نے کہا کہ 2009 اور 2015 میں اپنے دوروں کی کچھ یادیں شیئر کر رہا ہوں۔ میں آپ سب کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ آپ اپنے ماضی کے ڈھورڈو کے دوروں کی یادیں شیئر کریں۔ اس سے مزید لوگوں کو یہاں آنے کی ترغیب ملے گی۔ انہوں نے لوگوں سے اس کے لیے #امیزنگ ڈھورڈو ہیش ٹیگ استعمال کرنے کی بھی اپیل کی۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
