نئی دہلی ، 10 جنوری (ہ س)۔
کانگریس تنظیم کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے بدھ کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں ’ بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ سے متعلق پمفلٹ ، ویب سائٹ اور نیا یودھا مہم کا آغاز کیا۔اس دوران کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ ملک میں کوئی بھی شخص انصاف کا جنگجو بن سکتا ہے اور اس نمبر 9891802024 پر مس کال کرکے یاترا میں شامل ہوسکتا ہے۔
میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وینوگوپال نے کہا کہ ‘ بھارت جوڑو نیا یاترا ‘ تاریخی بننے جا رہی ہے۔ اس یاترا میں تمام جماعتوں اور تنظیموں کو مدعو کیا گیا ہے۔ یہ سیاسی سفر نہیں ہے بلکہ عام لوگوں کا سفر ہے۔وینوگوپال نے کہا کہ یاترا امپھال کے پیلس گراو¿نڈ سے شروع ہونی تھی۔ لیکن ریاستی حکومت نے اس گراو¿نڈ کے لیے اجازت نہیں دی ہے۔ ہم کسی اور جگہ کی تلاش میں ہیں۔ تاہم، سفر صرف امپھال سے شروع ہوگا۔
ہندوستھان سماچار
