نئی دہلی، 24 اکتوبر (ہ س)۔ سینئر انتظامی افسر وی کے پانڈین (آئی اے ایس) کو اوڈیشہ کی نوین پٹنائک حکومت نے اپنے پرجوش پروجیکٹ 5ٹی۔ کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔ انہیں کابینہ وزیر کا درجہ دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وی کے پانڈین، جو اڈیشہ حکومت میں ڈیپوٹیشن پر کام کر رہے ہیں، کل تک وزیر اعلی نوین پٹنائک کے پرائیویٹ سکریٹری کے طور پر کام کر رہے تھے۔ کل ہی ان کی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی درخواست مرکزی حکومت نے قبول کر لی تھی۔ استعفیٰ کی منظوری کے بعد، نوین پٹنائک حکومت نے انہیں منگل (آج) کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے اوڈیشہ کے 5ٹی (ٹرانسفارمیشنل انیشیٹو) کا چیئرمین مقرر کیا۔ وہ ریاستی حکومت کے کابینہ وزیر کو دیئے گئے تمام اختیارات حاصل کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
