نئی دہلی،یکم جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئے سال پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔ ایکس ہینڈل پر جاری تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ 2024 ہر ایک کی زندگی میں خوشحالی، امن اور اچھی صحت لائے۔
مرکزی شہری ہوا بازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے بھی اپنے ایکس ہینڈل پر لوگوں کو نئے سال 2024 کی مبارکباد دی ہے اور ان کے لیے خوشی اور خوشحالی کی خواہش کی ہے۔
ہندوستھان سماچار
