وزیر اعظم مودی نے سردار پٹیل کو ان کی برسی پر پیش کیا خراج عقیدت
نئی دہلی، 15 دسمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی برسی پر یاد کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری ایک پیغام میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عظیم سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی برسی پر خراج عقیدت۔ ان کی دور اندیش قیادت اور ملک کے اتحاد کے لیے اٹل عزم نے جدید ہندوستان کی بنیاد رکھی۔ ان کا مثالی کام ایک مضبوط، زیادہ متحد ملک کی تعمیر کی طرف ہماری رہنمائی کرتا ہے۔ ہم ان کی زندگی سے تحریک حاصل کرتے رہیں گے اور خوشحال ہندوستان کے ان کے خواب کو پورا کرنے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
