پی آئی بی کی ریلیز کے مطابق یہ پروگرام شام ساڑھے چار بجے وگیان بھون میں ہوگا۔ وزیراعظم تقریب میں موجود معززین سے بھی خطاب کریں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘امرت کال’ کے دوران وزیر اعظم کا وژن ان مجاہدین آزادی کو مناسب اعزاز دینا رہا ہے جنہوں نے قوم کی خدمت میں انمول حصہ ڈالا ہے۔ پنڈت مدن موہن مالویہ کی جمع شدہ تخلیقات کا اجرا اس سمت میں ایک اہم اور قابل ستائش کوشش ہے۔
مہامنا مالویہ کے یہ دو لسانی کام (انگریزی اور ہندی) 11 جلدوں میں تقریباً 4,000 صفحات پر مشتمل ہیں۔ اس مکمل حصے میں پنڈت مدن موہن مالویہ کے مضامین اور تقاریر کو جمع کیا گیا ہے۔ یہ مشکل اور نایاب کام ’مہامنا مالویہ مشن‘ نے ممتاز صحافی رام بہادر رائے کی قیادت میں انجام دیا ہے۔
مہامنا کو ان کے یوم پیدائش پر یاد کرتے ہوئے، بی جے پی نے لکھا ہے – ’قوم پرستی کے کٹر حامی، بنارس ہندو یونیورسٹی کے بانی، عظیم مجاہد آزادی اور ماہر تعلیم، ‘بھارت رتن’ پنڈت مدن موہن مالویہ کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت۔‘
ان کو یاد کرتے ہوئے، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی لکھا ہے -’ ایک شخص اپنی زندگی قوم، ثقافت اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے کیسے وقف کر سکتا ہے، پنڈت مدن موہن مالویہ جی اس بات کی بہترین مثال ہیں ۔ ان کا ماننا تھا کہ نوجوانوں میں قوم پرستی کی اقدار کو فروغ دے کر ہی ایک مضبوط قوم کی تعمیر ممکن ہے۔ بھارت رتن پنڈت مدن موہن مالویہ کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔‘ بی جے پی صدر جے پی نڈا نے مہامنا کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
