نئی دہلی، 4 دسمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج (پیر) مہاراشٹر کے سندھو درگ کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ آج مہاراشٹر کے سندھو درگ قلعے میں بحریہ کا دن منایا جائے گا۔ اس قلعے کی بنیاد 1664 میں مراٹھا بادشاہ شیواجی مہاراج نے سندھو درگ ضلع کے مالون تعلقہ کے قریب بحیرہ عرب میں ایک جزیرے پر رکھی تھی۔
بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایکس پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر کے ساتھ پروگرام کی تفصیلات بھی شیئر کی ہیں۔ وہ شام 4:15 بجے سندھو درگ پہنچیں گے اور راجکوٹ قلعہ میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم سندھو درگ میں نیوی ڈے 2023 کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
ہندوستھان سماچار//سلام
