وزیر اعظم مودی آج شام 4 بجے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے مستفیدین سے کریں گے بات چیت
نئی دہلی، 16 دسمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج (ہفتہ) شام 4 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے مستفیدین سے بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر موجود لوگوں سے خطاب بھی کریں گے۔ یہ اطلاع پی آئی بی کی ریلیز میں دی گئی۔
پی آئی بی کی ریلیز کے مطابق اس دوران وزیر اعظم راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور میزورم میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ اس پروگرام میں ملک بھر سے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے ہزاروں استفادہ کنندگان شرکت کریں گے۔ اس پروگرام میں بڑی تعداد میں مرکزی وزراء، اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی اور مقامی نمائندے بھی شرکت کریں گے۔
ملک گیر وکست بھارت سنکلپ یاترا کا مقصد حکومت کی بڑی اسکیموں میں کمال حاصل کرنا ہے۔ نیز اس کے تحت اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ان اسکیموں کے فائدے مقررہ وقت میں تمام اہداف حاصل کرنے والوں تک پہنچیں۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
