یورپی پارلیمانی وفد نے لوک سبھا اسپیکر سے ملاقات کی
نئی دہلی ، 19 دسمبر (ہ س)۔
یوروپی پارلیمنٹ کے انڈیا سیل ڈیلیگیشن کے چیئرمین مورٹن لوک کیگارڈ کی قیادت میں یوروپی پارلیمنٹ کے ایک وفد اور سیکورٹی اور دفاعی ذیلی کمیٹی کی چیئرپرسن ناتھالی لوئیسو نے منگل کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے ساتھ ملاقات کی۔ہندوستانی جمہوریت کے مندر میں وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے برلا نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی اور متحرک جمہوریت ہے۔
برلا نے اس حقیقت کی تعریف کی کہ بات چیت ، بحث و مباحثہ ہندوستانی پارلیمانی جمہوریت کی بنیاد ہے۔ ملک کے وفاقی جمہوری ڈھانچے کے تناظر میں ، انہوں نے نوٹ کیا کہ ہندوستان کے آئینی نظام میں ریاست کے تینوں ادارے ہم آہنگی سے کام کرتے ہیں تاکہ چیک اینڈ بیلنس کے شفاف نظام کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قابل قیادت میں ہندوستان 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے عزم کے ساتھ تیزی سے ایک مضبوط معیشت کے طور پر ابھر رہا ہے۔
دونوں فریقوں نے ہندوستان اور یورپی پارلیمنٹ کی مشترکہ جمہوری اقدار پر بھی تبادلہ خیال کیا اور عالمی سطح پر جمہوریت اور تنوع کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔یورپی پارلیمنٹ کے ممبران نے جی- 20 میں ہندوستان کی قیادت کی تعریف کی۔ انہوں نے دہشت گردی اور دیگر عالمی چیلنجوں کے خلاف ہندوستان کے اہم کردار پر بھی زور دیا۔ وفد کے ارکان نے دونوں پارلیمانوں کے درمیان پارلیمانی تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
ہندوستھان سماچارمحمدخان
