نئی دہلی، 29 اکتوبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’’من کی بات‘‘ میں تہواروں کے موقع پر مقامی مصنوعات خریدنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی مصنوعات کو فروغ دینے سے ہمارا آتم نربھر بھارت کا خواب پورا ہوگا۔
’’من کی بات‘‘ کے 106 ویں ایپی سوڈ میں، وزیر اعظم نے کہا کہ میک ان انڈیا کو منتخب کرنے سے دوسرے ہم وطنوں کی دیوالی بھی روشن ہوگی۔ اس تہوار کے موسم میں کھادی مصنوعات کی ریکارڈ فروخت ہوئی ہے۔ یہی ووکل فار لوکل ہے۔ شہروں سے لے کر دیہات تک معاشرے کے ہر طبقے کو کھادی کی خریداری کا فائدہ ملتا ہے۔ انہوں نے سیاحوں پر بھی زور دیا کہ وہ جہاں بھی جائیں مقامی مصنوعات خریدیں۔ خریداری کے وقت یو پی آئی کے ذریعے ادائیگی کریں۔
ہندوستھان سماچار//سلام
