امپھال، 08 جنوری (ہ س)۔ امپھال پولیس کی طرف سے منی پور میں دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے دوران اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا۔ منی پور پولیس کی طرف سے دی گئی سرکاری معلومات کے مطابق، امپھال ویسٹ، تھوبل، امپھال ایسٹ، کاکچنگ اور کانگ پوکپی اضلاع کے سرحدی اور حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کے ذریعہ تلاشی کارروائیاں اور علاقے پر غلبہ حاصل کیا گیا۔
آپریشن کے دوران ضلع کانگ پوکپی سے ایک ایس ایل آر ، ایک ایچ کے 33اے آر ، ایک سنگل شاٹ مزل لوڈنگ رائفل، دو ایچ ای-36 ہینڈ گرنیڈ، 20 عدد 7.62 ایس ایل آر راونڈز، ایک وائرلیس سیٹ برآمد کیا گیا۔ پورے منی پور میں سیکورٹی فورسزکی مہم جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
