
منی پور میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
امپھال (منی پور)، یکم دسمبر (ہ س)۔ منی پور میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے آج (جمعہ) کہا کہ یہ کامیابی منی پور پولیس اور آسام رائفلز کے مشترکہ آپریشن میں حاصل کی گئی۔ اس کارروائی کے دوران امپھال ایسٹ سے ایک میگزین کے ساتھ ایک 9 ایم ایم پستول، تین نائن ایم ایم گولہ بارود، چھ دستی بم برآمد ہوئے۔
پولیس کے مطابق امپھال ایسٹ، تھوبل، امپھال ویسٹ اور چرا چاند پور اضلاع کے سرحدی اور حساس علاقوں میں تلاشی مہم چلائی گئی۔ اس دوران امپھال ایسٹ سے ایک میگزین کے ساتھ ایک 9 ایم ایم پستول، ایک میگزین کے ساتھ 9 ایم ایم سی ایم جی، ایک303 رائفل جس میں دو گولہ بارود شامل ہیں، دو 12 بور بندوق کے ساتھ ایک گولہ بارو کا راونڈ، ایک سنگل بیرل، دو دیسی ساختہ لانگ رینج مورٹار کے ساتھ تین راونڈز، چار کارتوس 38 ایم ایم، اینٹی رائٹ اور ایک اسٹرنگر کارتوس، چھ آنسو گیس کے گولے اور ایک ریڈیو سیٹ چرا چاند پور ضلع سے برآمد کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
