نئی دہلی، 21 دسمبر (ہ س)۔
وزارت خارجہ نے ہندوستان میں مبینہ مذہبی ظلم و ستم کے بارے میں امریکی پارلیمنٹ کی کمیٹی کی جاری کردہ رپورٹ کو بے بنیاد اور جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم ایسی خبروں کو کوئی اہمیت نہیں دیتے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی اپنی نئی رپورٹ میں ہندوستان کو خصوصی تشویش کا حامل ملک قرار دیا ہے۔ اس نے بائیڈن انتظامیہ سے بھارت کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ یہ ایجنسی دنیا بھر میں مذہبی آزادی سے متعلق رپورٹیں جاری کرتی ہے۔
خالصتانی دہشت گرد گروپتونت سنگھ پنو کیس میں ہندوستانی نژاد امریکی قانون سازوں کے جاری کردہ بیان کے بارے میں ترجمان نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے پہلے بیانات کا حوالہ دیا۔ ترجمان نے کہا کہ امریکی قانون سازوں نے خود تسلیم کیا ہے کہ بھارت نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
