• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > National > فرید آباد میں مبینہ دہشت گرد گرفتار، اسلحہ اور 360 کلو گرام امونیم نائٹریٹ برآمد
National

فرید آباد میں مبینہ دہشت گرد گرفتار، اسلحہ اور 360 کلو گرام امونیم نائٹریٹ برآمد

CliQ INDIA
Last updated: November 11, 2025 6:30 am
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

دہلی، ہریانہ اور جموں و کشمیر کی مشترکہ کارروائی کے دوران دہشت گرد گرفتار

فرید آباد، 10 نومبر (ہ س) ۔

ہریانہ کے فرید آباد ضلع کے دھوج گاو¿ں سے دہلی، ہریانہ اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ کارروائی میں ڈاکٹر مزمل نامی مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور ہتھیار برآمد کئے گئے۔ پولس کمشنر ستیندر کمار گپتا نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ڈاکٹر مزمل فرید آباد میں بھی دھوج گاو¿ں میں الفلاح یونیورسٹی میں پڑھاتے تھے۔ دہشت گرد کو 10 روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ دہشت گرد سے پوچھ گچھ کے بعد، پولیس نے اس کے کرائے کے کمرے سے 360 کلو گرام کیمیائی مادہ برآمد کیا، جسے امونیم نائٹریٹ سمجھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک کینن کاپ رائفل، پانچ میگزین، ایک پستول اور بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ آٹھ بڑے سوٹ کیس، چار چھوٹے سوٹ کیس، ایک بالٹی، بیٹریوں والا ٹائمر، ایک ریموٹ، واکی ٹاکی سیٹ، بجلی کی تاریں اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں۔ پولیس کمشنر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کئی دنوں سے تفتیش جاری تھی، 10 روز قبل مشترکہ آپریشن میں گرفتاریاں کی گئیں۔ اس آپریشن میں کل دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔جن میں ایک ڈاکٹر مزمل کو فرید آباد پولیس نے اور عادل احمد کو جموں و کشمیر پولیس نے سہارنپور سے گرفتار کیا۔پولیس کمشنر نے آر ڈی ایکس و اے کے ۔47یا اے کے ۔56رائفل سے انکار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ابھی جاری ہے اور قومی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر اسے ظاہر نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دہشت گرد جس مکان میں کرائے پر رہ رہے تھے اس کے مالک سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ عادل احمد اننت ناگ (کشمیر) کا رہنے والا ہے۔ اسے جموں و کشمیر پولیس نے 7 نومبر کو اتر پردیش کے سہارنپور میں گرفتار کیا تھا۔ عادل سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس نے فرید آباد میں دھماکہ خیز مواد رکھنے کا اعتراف کیا۔ اس کی اطلاع کے بعد پولیس نے یہاں سے 14 بیگ برآمد کئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

You Might Also Like

وزیر اعظم مودی آج دوپہرسے پہلے سورت میں ڈائمنڈ بورس کا افتتاح کریں گے، شام کو وارانسی میں کاشی تمل سنگم میں شرکت کریں گے
تلنگانہ میں کانگریس امیدوار پی سرینواس ریڈی کے گھر پر انکم ٹیکس کا چھاپہ
جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاتریوں کا جھتہ وادی کے لئے روانہ | BulletsIn
ڈی ایم ڈی کے سربراہ وجے کانت کا انتقال، کورونا رپورٹ آئی تھی مثبت
مرکزی وزیر داخلہ شاہ آج ورنداون میں سادھوی رتمبھرا کے واتسلیہ گرام کا دورہ کریں گے

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article وزیر اعلیٰ نے چنئی میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو قومی ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی
Next Article عمران ہاشمی کی حق نے باکس آفس پر دھوم مچا دی، جٹادھرا سست
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?