جموں ،15 نومبر (ہ س)۔
جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ایک دلدوز سڑک حادثہ میں تین درجن سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 19 دیگر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔سڑک کا یہ حادثہ ضلع ڈوڈہ کے عسّر علاقے میں ایک بس زیر نمبر جے کے 02سی این 6555 کو پیش آیا جو ضلع کشتواڑ سے جموں کی طرف جا رہی تھی لیکن صدر مقام عسّر پہنچتے ہی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک سے الٹ کر دو سو فُٹ نیچے گر گئی ۔اس قیامت خیز حادثے کی خبر پھیلتےہی مقامی لوگوں کے علاوہ پولیس ،الخیر رضاکار،ابابیل کے رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور زخمیوں کو علاج کے لئے جی ایم سی ڈوڈہ منتقل کیا گیا ۔جہاں ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ابھی 19 افراد جے ایم سی ڈوڈہ کے اسپتال میں زیر علاج ہیں اور چار کو ہوائی جہاز کے ذریعے جموں منتقل کیا جا رہا ہے ۔
وزیر اعظیم کے دفتر سے جاری ایک ٹویٹ میں سڑک حادثے پر دکھ کا اظہار کیا گیا ۔اُنہوں نے اس حادثے میں مرنے والوں کے لئے دو لاکھ فی کس اور زخمیوں کو پچاس ہزار فی کس دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔
اصغر/ہندوستھان سماچار/محمد
