نئی دہلی، 11 دسمبر ( ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج (پیر) سے اتر پردیش کے دو روزہ دورے پر ہوں گی۔ وہ 11 دسمبر کو وارانسی میں مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ کے 45 ویں کانووکیشن میں شرکت کریں گی۔ یہ اطلاع پی آئی بی کی جاری کردہ پریس ریلیزمیں دی گئی۔
ریلیز کے مطابق اس کے بعد صدر جمہوریہ شام کو لکھنو¿ میں ڈیوائن ہارٹ فاو¿نڈیشن (انڈیا) کے 27 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گی۔ اگلے دن 12 دسمبر کو صدر جمہوریہ لکھنو¿ کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دوسرے کانووکیشن میں شرکت کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
