صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے جدوجہد آزادی کے عظیم رہنما نیتا جی سبھاش چندر بوس کو کیا نمن
نئی دہلی، 23 جنوری (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح پراکرم دیوس (یوم بہادری) پر نیتا جی سبھاش چندر بوس کی خوبیوں کو یاد کیا۔ صدر جمہوریہ نے نیتا جی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم مودی نے پراکرمدیوس پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ایکس ہینڈل پر لکھا، ’’پراکرمدیوس کی شکل میں منائی جارہی نیتا جی سبھاش چند بوس کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔ نیتا جی نے ہندوستان کی آزادی کے لیے غیر معمولی عزم کا مظاہرہ کیا۔ ان کی بے مثال ہمت اور کرشماتی شخصیت نے ہندوستانیوں کو نوآبادیاتی حکمرانی کے خلاف بے خوف ہوکر لڑنے کی ترغیب دی۔ ان کی متحرک شخصیت کا ہماری جدوجہد آزادی پر گہرا اثر پڑا۔ ہمارے ملک کے لوگ ہمیشہ نیتا جی کو تشکر کے ساتھ یاد رکھیں گے۔‘‘
اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ایکس ہینڈل پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’پراکرم دیوس پر ہندوستان کے لوگوں کو نیک خواہشات۔ آج نیتا جی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش پر ہم ان کی زندگی اور ہمت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہمارے ملک کی آزادی کے تئیں ان کی غیر متزلزل لگن متاثر کرتی رہتی ہے۔‘‘
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
