سرینگر، 31 اکتوبر (ہ س)۔
صدر دروپدی مرمو منگل کو اپنے دو روزہ دورے پر لداخ پہنچیں جس کے دوران وہ یونین ٹیریٹری کے یوم تاسیس میں حصہ لیں گی اور سیاچن بیس کیمپ کا بھی دورہ کریں گی۔
لداخ انتظامیہ کے ایک افسر نے بتایا، صدر کا استقبال لیہہ ہوائی اڈے پر لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر، سی ای سی لیہہ، سی ای سی کرگل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ لیہہ میں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کریں گی، اور کل وہ سیاچن بیس کیمپ کا دورہ کریں گی اور فوجیوں سے بات چیت کریں گی۔
اسی دن، وہ لیہہ میں اپنے اعزاز میں دیے جانے والے شہری استقبالیہ میں شرکت کریں گی۔ صدر مقامی لوگوں اور مقامی قبائلیوں کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
/محمد
