نئی دہلی، 11 جنوری (ہ س) سپریم کورٹ نے ہماچل پردیش حکومت کے شملہ ڈیولپمنٹ پلان 2041 کو منظوری دے دی ہے، جسے شملہ میں تعمیراتی سرگرمیوں کو منظم کرنے کے لیے لایا گیا تھا۔ عدالت نے نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) کے مئی 2022 میں اس منصوبے پر عمل درآمد روکنے کے حکم کو منسوخ کر دیا ہے۔
عدالت نے کہا کہ جہاں تک ہم نے یہ منصوبہ دیکھا ہے، یہ منصوبہ مختلف ماہرین کی کمیٹیوں کی رپورٹوں کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ یہ ریاست کی ترقی کی ضروریات کے ساتھ ماحولیاتی خدشات کے درمیان توازن کو بھی مدنظر رکھتا ہے۔ اس کے باوجود اگر کسی شہری کو اس کی فراہمی پر کوئی اعتراض ہے تو وہ مناسب فورم پر اپنی شکایت درج کرا سکتا ہے، لیکن پورے پلان پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔
ہندوستھان سماچار
