نئی دہلی، 13 جنوری (ہ س)۔
آئندہ لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے ہفتہ کو انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیو الائنس (انڈیا) کی اتحادی جماعتوں کے رہنماو¿ں کی ایک ورچوئل میٹنگ ہوئی۔ اس میں لوک سبھا سیٹوں کی تقسیم سمیت دیگر مسائل پر بات چیت کی گئی۔
اس میٹنگ میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، سینئر کانگریس لیڈر سونیا گاندھی، راہل گاندھی، شرد پوار، بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار، ایم کے اسٹالن اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں نے شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو انڈیا اتحاد کا کوآرڈینیٹر بنانے پر بات چیت ہوئی۔ تاہم، نتیش کمار نے اس عہدے کو مسترد کر دیا اور کانگریس سے کسی اور کو کنوینر مقرر کرنے کی درخواست کی۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اس میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس نے میٹنگ کے دوران ‘بھارت جوڑو نیا ئے یاترا’ پر بھی تبادلہ خیال کیا اور تمام پارٹیوں کے لیڈروں سے اس یاترا میں شامل ہونے اور حمایت کرنے کی درخواست کی۔
ہندوستھان سماچار
