• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > National > سپریم کورٹ کی آئینی بنچ نے جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کو قانونی حیثیت دے دی۔
National

سپریم کورٹ کی آئینی بنچ نے جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کو قانونی حیثیت دے دی۔

CliQ INDIA
Last updated: December 11, 2023 9:00 pm
CliQ INDIA
Share
5 Min Read
SHARE

نئی دہلی، 11 دسمبر (ہ س)۔ سپریم کورٹ کی پانچ رکنی آئینی بنچ نے آج (پیر) جموں و کشمیر پر اہم فیصلہ سنایا۔ بنچ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کا حکم آئینی طور پر درست ہے۔ سپریم کورٹ نے عرضی گزاروں کے ان دلائل کو مسترد کر دیا کہ صدر راج کے دوران مرکز کی طرف سے کوئی ناقابل واپسی کارروائی نہیں کی جا سکتی ہے۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو جموں و کشمیر میں ستمبر 2024 تک انتخابات کرانے کی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ سالیسٹر جنرل کے مطابق جموں و کشمیر کو فوری طور پر ریاست کا درجہ دیا جائے گا۔ عدالت نے لداخ کو الگ مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنانے کے فیصلے کو بھی برقرار رکھا۔

آئینی بنچ نے کہا کہ آرٹیکل 370 ایک عارضی شق ہے۔ فیصلہ سناتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے اور یہ آرٹیکل 1 اور 370 سے ظاہر ہوتا ہے۔ جموں و کشمیر بھارت کے ساتھ الحاق کے بعد اب ایک خودمختار ریاست نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ صدر کو آرٹیکل 370 ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حق ہے۔ صدر آئین ساز اسمبلی کی سفارشات کا پابند نہیں ہے۔ آئین ساز اسمبلی نے کبھی بھی خود کو مستقل نہیں کہا اور اس کا مقصد ایک عبوری دور میں کام کرنا تھا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آرٹیکل 370 جموں و کشمیر کے مرکز کے ساتھ اتحاد کے لیے ہے نہ کہ اس کی علیحدگی کے لیے اور صدر کو آرٹیکل 370 کو ہٹانے کا حق ہے۔ آرٹیکل 370 کو ہٹانے سے پہلے آئین ساز اسمبلی کی سفارش کی ضرورت نہیں تھی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اب اس بات کی اہمیت نہیں رہی کہ آرٹیکل 370 ہٹانے کا اعلان درست تھا یا نہیں۔ چیف جسٹس نے جموں و کشمیر میں دسمبر 2018 میں نافذ صدر راج کے جواز پر فیصلہ دینے سے انکار کر دیا کیونکہ اسے درخواست گزاروں نے خاص طور پر چیلنج نہیں کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب صدر راج نافذ ہوتا ہے تو ریاستوں میں یونین کے اختیارات پر پابندیاں عائد ہوتی ہیں۔ اس کے اعلان کے تحت، ریاست کی جانب سے مرکز کی طرف سے لیا گیا ہر فیصلہ قانونی چیلنج کا شکار نہیں ہو سکتا، اس سے انتشار پھیل سکتا ہے۔

جسٹس سنجے کشن کول نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ فوج ریاست کے دشمنوں سے لڑنے کے لیے ہے نہ کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے۔ جسٹس کول نے چیف جسٹس کے فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ماضی ہے وہ ماضی ہے لیکن مستقبل ہمارے لیے ہے۔ جسٹس سنجیو کھنہ نے الگ فیصلہ سناتے ہوئے چیف جسٹس کے فیصلے سے اتفاق کیا۔

آئینی بنچ نے تین فیصلے سنائے ہیں۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس بی آر گاوائی اور جسٹس سوریہ کانت نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کشن کول نے الگ الگ فیصلے سنائے ہیں۔ تینوں فیصلوں کے نتائج میں کوئی فرق نہیں ہے اور وہ متفقہ ہیں۔ جب آئینی بنچ نے اپنا فیصلہ سنایا تو اٹارنی جنرل آر وینکٹرامانی، سالیسٹر جنرل تشار مہتا اور درخواست گزاروں کے وکلاء اور دیگروکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔

آئینی بنچ نے اس معاملے کی 16 دن تک سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے 5 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ آئینی بنچ 2 اگست سے اس معاملے کی سماعت کر رہی تھی۔ مرکز نے کہا تھا کہ آرٹیکل 370 واحد شق ہے جس میں اپنے طور پر منسوخی کا انتظام ہے۔ آرٹیکل 370 کسی قسم کا حق فراہم نہیں کرتا۔ اس کا مسلسل نفاذ امتیازی اور بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہے۔ جہاں تک آرٹیکل 370 کا تعلق ہے، وفاقیت کے اصول کے تحت اس کا سخت معنوں میں کوئی اطلاق نہیں ہے۔

سپریم کورٹ میں کل 23 درخواستیں دائر کی گئیں۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

وزیر اعظم ،لوک سبھا اسپیکرسمیت دیگر رہنماؤں نے گاندھی جی اور شاستری جی کو خراج عقیدت پیش کیا
سابق آئی پی ایس امیتابھ ٹھاکر زمین الاٹمنٹ کیس میں گرفتار
سنگھ کے سینئر پرچارک رنگاہری کا انتقال
پاکستان نے دیوالی پر 80 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا، اتوار کو گجرات روانہ ہوں گے
بہار کے جموئی میں سرسوتی مورتی وسرجن کرکے واپس آ رہا ٹریکٹر 15فٹ گڑھے میں گرا، 3 کی موت | BulletsIn

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article این ایچ ۔28 پر دو گاڑیوں کے تصادم میں آٹو ڈرائیور کی موت
Next Article اینیمل' نے نو دنوں میں ہندوستان میں 432.27 کروڑ روپے کمائی کی
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?