نئی دہلی، 30 نومبر (ہ س)۔
سپریم کورٹ نے گوپی ناتھ رویندرن کو کیرالہ کی کنور یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے پر دوبارہ تعینات کرنے کے ریاستی حکومت کے فیصلے کو منسوخ کر دیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے پر گوپی ناتھ رویندرن کی دوبارہ تقرری قواعد کے خلاف ہے۔ عدالت نے کہا کہ یہ یونیورسٹی کے کام کاج میں ریاستی حکومت کی بے جا مداخلت ہے۔
عدالت نے کیرالہ کے راج بھون کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کا نوٹس لیا، جس میں کہا گیا تھا کہ وائس چانسلر کی دوبارہ تقرری کا عمل وزیر اعلیٰ اور اعلیٰ تعلیم کے وزیر نے شروع کیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ یہ چانسلر کے اختیارات پر تجاوز ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اکتوبر 2022 میں سپریم کورٹ نے اسی طرح کے ایک کیس کی سماعت کرتے ہوئے کلکتہ یونیورسٹی کی وائس چانسلر سونالی چکرورتی کو دوبارہ تعینات کرنے کے مغربی بنگال حکومت کے فیصلے کو منسوخ کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ریاستی حکومت نے وائس چانسلر کی تقرری کے چانسلر کے حق پر تجاوز کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
