چنڈی گڑھ، 2 نومبر (ہ س)۔ پنجاب کے سنگرور میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ دو ٹرالوں کے درمیان کار کے پھنس جانے کی وجہ سے پیش آیا۔ آس پاس کے دیہی باشندوں نے ٹرالے کو کٹر سے کاٹ کر کار میں موجود لاشوں کو باہر نکالا۔ حادثہ کا باعث بننے والے ٹرالے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ دوسری ٹرالے کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
حادثے کا شکار ہوئے افراد سونام سے ملیرکوٹلہ میں بابا حیدر شیخ کے مزار پر حاضری دے کر واپس آرہے تھے۔ واپسی کے دوران رات 2 بجے کے قریب گاو¿ں مہلاں کے قریب ان کی کار دو ٹرالوں کی زد میں آگئی ۔ اس حادثے میں دیپک جندر، نیرج سنگلا اور ان کے دو بیٹے لکی کمار، وجے کمار، دیویش جندل کی موت ہو گئی۔
چھاجلی تھانے کے انچارج پرتیک جندال کے مطابق تمام کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ لواحقین کو اطلاع دینے کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سنگرور میں رکھا گیا ہے۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
