سلکیارا سرنگ میں ریسکیو آپریشن کا 17 واں دن، 36 میٹر ورٹیکل ڈرلنگ کا کام مکمل، 50 میٹر باقی
اترکاشی، 28 نومبر (ہ س)۔ اتراکھنڈ کے اترکاشی میں زیر تعمیر سلکیارا ٹنل میں پھنسے 41 مزدوروں کو بچانے کے لیے جنگ جاری ہے۔ آج (منگل) راحت اور بچاو آپریشن کا 17 واں دن ہے۔ یہ راحت کی بات ہے کہ ٹنل میں 50 میٹر تک کام مکمل ہو چکا ہے۔ اب صرف 10-9 میٹر رہ گئے ہیں۔ دریں اثنا ریسکیو ٹیم کی دستی ڈرلنگ نے آج رفتار پکڑ لی ہے۔ ورٹیکل ڈرلنگ 36 میٹر تک کی گئی ہے۔ ورٹیکل ڈرلنگ کا صرف 50 میٹر کا کام باقی ہے۔
اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو سرنگ میں پھنسے مزدوروں کو بدھ تک باہر نکال لیا جائے گا۔ ورٹیکل ڈرلنگ میں پانی بند ہونے کی وجہ سے ڈرلنگ میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔ اس کو بھی ٹھیک کیا جارہا ہے۔
راحت اور ریسکیو آپریشن کے مائیکرو ٹنلنگ کے ماہر کرس کوپر نے کہا، ’’گزشتہ رات کام بہت اچھے طریقے سے کیا گیا۔ ہم نے ٹنل میں 50 میٹر عبور کر لیے ہیں۔ اب تقریباً 6-5 میٹر کا فاصلہ باقی ہے۔ کل رات ہمارے سامنے کئی رکاوٹ نہیں آئی۔ یہ بہت اچھا لگ رہا ہے۔ جلد ہی مزدور محفوظ باہر نکلیں گے۔‘‘
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
