
سابق وزیراعظم آنجہانی اندرا گاندھی کی برسی پر کانگریس رہنماوں نے پیش کیا خراج عقیدت
نئی دہلی، 31 اکتوبر (ہ س)۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور سینئر کانگریس لیڈر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی نے ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کو ان کی برسی پر یاد کیا۔ پارٹی صدر کھڑگے اور دیگر سینئر لیڈران اندرا خاندان کی بہو سونیا اور پوتے راہل کے ساتھ منگل کی صبح شکتی استھل پہنچے اور آنجہانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اندرا گاندھی کے مجسمے پر پھول چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
سابق وزیر اعظم اندرا کو یاد کرتے ہوئے کھڑگے نے ’’ایکس‘‘ پر لکھا کہ ہندوستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم اور ہماری آئیڈیل اندرا گاندھی، جنہوں نے اپنے مضبوط ارادے، موثر قیادت، منفرد کام کرنے کے انداز اور دور اندیشی کے ساتھ ایک مضبوط اور ترقی پسند ہندوستان کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا، یوم شہادت پر ہم انہیں عاجزانہ خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
