نئی دہلی، 05 نومبر (ہ س)۔ مشہور مجاہدآزادی دیش بندھو چترنجن داس کو اتوار کو ان کی یوم پیدائش پر ایوان دستور کے سنٹرل ہال میں یاد کیا گیا۔ اس موقع پر لوک سبھا کے جنرل سکریٹری اُتپل کمار سنگھ اور لوک سبھا اور راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے سینئر عہدیداروں نے دیش بندھو چترنجن داس کی تصویر پر پھول چڑھائے۔
دیش بندھو چترنجن داس کی سوانح پر مشتمل ایک کتابچہ جسے لوک سبھا سکریٹریٹ نے ہندی اور انگریزی میں شائع کیا ہے، اس پروگرام میں شریک معززین کو پیش کیا گیا۔ پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد نے 12 ستمبر 1958 کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سنٹرل ہال میں دیش بندھو چترنجن داس کی تصویر کی نقاب کشائی کی تھی۔
ہندوستھان سماچار
